मंगलवार, 7 मई 2024

andha aiteqad

                                                                                                اندھا اعتقاد 

یہ ایک گدھے کی کہانی ہے جو چرتے چرتے دور دراز کے جنگل میں نکل گیا -اسے وقت کا احساس ہی نہیں رہا -یکایک رات

 کی سیاہی نے جنگل کو ڈھک لیا --گدھے کو واپسی کے راستے کا احساس ہی نہیں رہا -یکایک جنگل شیر کی دہا ڈ ،چیتے ہی ہوک اور ریچھ کی خوفناک آوازوں سے دہل اٹھا -جنگل کی اندھیری رات میں ہاتھ کو ہاتھ نہیں سجھایی دے رہا تھا اوپر سے وحشی جانوروں کی آوازیں -گدھا خوف سے ایک درخت کے نیچے ٹھہر گیا -تھر تھر کانپنے لگا -اسے جان کے خوف سے کچھ سجھایی نہیں پڑ رہا تھا -خوف کے مارےوہ  اپنی جگہ پر ٹہلتا رہا -

         یکایک ایک درخت سے  ایک الو گدھے کو پکارنے لگا -"یار گدھے بھائی  آپ کو رات میں دکھایی نہیں دیتا مجھے رات میں دن کی طرح صاف دکھایی دکھایی دیتا ہے ،مجھے لگتا ہے میں تمہیں تمہاری منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہوں -میں تمہارا رہبر بن سکتا ہوں " گدھا فرط مسّرت سے ناچنے لگا -اس کی من کی مراد بر آیی -اس نے الو سے کہا تم میری پیٹھ پر سوار ہوجاؤ اور منزل مقصود تک میری رہبری کرو -

رات بھر الو گدھے پر سوار ہوکر اسے راستے کی ہدایت دیتا رہا -جنگلی جانوروں سے بچتے بچاتے دن نکلنے تک وہ  دونوں گھنے جنگل کی سرحد پار کرنے میں کامیاب ہوگے -گدھا سچے دل سے الو کا معتقد ہوگیا -دن کے نکلتے ہی الو  دن کی روشنی کو برداشت نہ کر سکا اور اندھا ہوگیا -الو کو اپنے بڑا ہونے کا ذعم ہوگیا اور رہبر کی حیثیت کھودینے پر تیار نہ ہوا --اندھا ہونے کے باوجود وہ گدھے کی رہبری کرتا رہا -گدھا اس بات سے بےخبر تھا کے الو رات میں تو دیکھ سکتا ہے دن میں نہیں -اسے الو پر اتنا بھروسہ ہوگیا کے وہ بھول گیا کے دن کی روشنی میں وہ ہر چیز با آسانی دیکھ سکتا ہے -لیکن اندھ بکتی میں وہ الو کی ہدایت پر عمل کرتا رہا -اسنے اپنی قابلیتوں کو استمال نہ کرکے الو کی رہنمایی قبول  کر لی -ایک جگہ پر الو نے گدھے سے کہا دایں مڈ جائے اور پھر بایں مڑنے کو کہا -گدھا کھلی آنکھوں سے ایک گہری کھایی دیکھ رہا تھا جہاں ایک ندی بہہ رہی تھی -وہ اپنی صلاحیتوں کا استمال نہ کرکے اپنے رہبر کی رہنمایی پرانحصار کرتا رہا --آخر کار گدھا انچایی سے گر کر ندی میں ڈوب کر مر گیا -

    کبھی کبھی مشکل حالات میں رہبری کی ضرورت تو ہوتی ہے -اس کا یہ مطلب نہیں ہم اندھے ہو کر اپنے آپ کو جان لیوا حالات میں دال دے -گدھے  کو رات میں الو کی رہنمایی کی اشد ضرورت تھی لیکن دن میں اسکا رہبر الو اندھا ہوگیا تھا ، گدھےکی  مدد کی بجاے اپنے غرور میں مبتلا ہوکر اس کی مدد نہیں کر رہا تھا اسکی جان کے درپے ہوگیا تھا 

           ہماری ذاتی زندگی میں بھی ایک ہی قسم کی رہبری ہر جگہ کام نہیں آ سکتی 

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें