میری ماں اوڑھنی کالم کے لئے
بھلا کسی نے کبھی رنگ و بو کو پکڑا ہے
کچھ سال پہلے تک نہ انٹرنیٹ تھا نہ سوشل میڈیا کھانا بنانے کی ترکیب ماں کی ڈائری سے ملا کرتی تھی -کسی ڈش میں نمک کی مقدار ،مصالحے کی مقدار مرچی ہمیں اماں کے ساتھ کچن میں رہ کر سیکھنے کو ملی -آج بھی انکی غیر موجودگی میں کسی ڈش میں کویئی کمی رہ جاتی ہے تو اماں کی ڈائری ریفر کر لیتی ہوں اسلامی مہینوں کے نام بھلے ربیع الاول ،صفر ،ربیع الثانی ہو اماں کے بتایے بارہ وفات ،تیرا تیزی ،شالم زہن سے چپک کر رہ گئے ہیں -کھیر کس دن بنایی جاتی ،کھچڈا کب بنایا جاتا ہے ،نیاز کا دن کونسا ہوتا ہے اماں نے بتایا تھا -تین بھائیوں میں اکیلی بہن کے درمیان اماں نے کبھی فرق نہیں کیا -انکی تربیت ،انکا غصّہ انکی محبت اب تک یاد ہیں اور ہمیشہ یاد رہینگی -
یہ بھی کیا کم ہے کے اس شخص نے جاتے جاتے
زندگی بھر کے لئے درد کارشتہ چھو ڈا
شگفتہ راغب شیخ
نیرول (نئی ممبئی )
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें