جموں کشمیر ٹیم نے رانجی ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی
مکرمی
ہندوستان میں فلم انڈ سٹری اور کرکٹ نے وطن کو جوڑا ہے کل جب جموں کشمیر ٹیم نے کرناٹک کے خلاف رانجی ٹرافی فائنلس میں ٩٢٦ رنوں کا انبار لگا کر ہبلی میں تاریخ رقم کردی اور کرناٹک ٹیم کو بے دست و پا کر دیا باوجود اسکے کے ،ٹیم میں چار نیشنل پلیئرز کھیل رہیں تھے عاقب نبی جو برامللہ ایکسپریس کے نام سے جانے جاتے ہیں رانجی ١٠ٹرافی میچز میں اپنی تہلکہ خیز بالنگ سے کل ٦٠ وکٹ حاصل کے اور ٹیم کی کامیابی کا حصّہ رہے
جموں کشمیر ٹیم نے یہ مقام اپنی لگاتار جددو جہد اور محنت سے حاصل کیا ہے ٹیم کو اس مقام تک لانے میں بشن سنگھ بیدی ،عرفان پٹھان اور کوچ اجے شرما کی رہنمایی رہی -اس کامیابی سے ٹیم کے پلیئرز کو نیشنل ٹیم میں جلد جگہ ملنے کی امید ہے
جموں کشمیر ٹیم کو اس شاندار جیت پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات
شگفتہ راغب شیخ
نیرول (نئی ممبئی
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें