शुक्रवार, 14 फ़रवरी 2025

qudrat ka nizam me mudakhlat

                                      

                                                                 قدرت کے نظام میں مداخلت 

مکرمی 

انقلاب میں مورخہ ١٢ فروری کو خبر نظروں سے گزری چین میں  پچھلے سال ٢٠ فی صد کم شادیاں ہویی اور اب تک کی سب سے کم شادیاں ہویی اب چین میں  لوگ بچے پیدا کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے  نوجوانوں کی آبادی گھٹ رہی ہیں اور عمر رسیدہ لوگوں کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے ایک زمانہ تھا چین میں ایک سے زیادہ بچہ پیدا کرنے پر سخت سزا حکومت کی طرف سے دی جاتی تھی کہا جا رہا ہے تائیوان میں اتنی کم تعداد میں بچے پیدا ہورہے ہیں کچھ سالوں بعد ملک آبادی سے خالی ہو جائے گا جاپان جرمنی ممالک میں آبادی کم ہو رہی ہے کام کرنے کے لئے دوسرے ممالک سے لوگوں کو بلایا جا رہا  ہندوستان میں بھی کیرالہ اور جموں کشمیر میں آبادی گھٹ رہی ہے راجستان مدھیہ پردیش گجرات میں عورتوں کی تعداد کم ہے -مثنوی طور سے آبادی کو کنٹرو ل کرنا قدرت کے نظام میں مداخلت ہے جسکے  مضر  اثرات دنیا دیکھ رہی لیکن انسان کی فطرت ہے وہ الله کے نظام میں بیجا مداخلت کرنے کا عادی ہے الله دنیا کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھے جو انسان کے زہن کو پراگندہ رکھتا ہے جس کی بنا پر دنیا میں بے اعتدالی شر پھیل رہا ہے 

راغب احمد 

نیرول نوی ممبئی 

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें