मंगलवार, 23 अप्रैल 2024

great loss

                                                                             عظیم نقصان  

سابق پرنسپل مہاراشٹرا کالج کوکشی والا سر کی انقلاب میں انتقال کی خبر پڑھ کر افسوس ہوا --١٩٧٤ سے ١٩٧٧ کے درمیان میں مہاراشٹرا کالج سے بی ایس سی کا  کورس کرتے ہوے ،مجھے  کوکشی والا سر سے فزکس مضمون سمجھنے کا شرف حاصل ہوا -سر پاے کے استا دتھے اپنے مضمون پر انتہایی کمال حاصل تھا اور ڈسپلن کے انتہایی پابند تھے  -اس دور میں مہاراشٹرا کالج میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کئے طلبا کی تعداد زیادہ تھی اور ہم سب ہی مالی حالات سے کمزور تھے -پرنسپل عبدل قدوس منشی ،پروفیسر مالوستے ،پروفیسر زویری ،پروفیسر حوالدار،پروفیسر جاوید خان  اور کوکشی والا جیسے ماہر تعلیم دان ٹیم نے ہم سٹوڈنٹس کی جس طرح  زہن سازی کی ہمیں اس بات کا ہمیشہ فخر رہا -١٩ سال سوڈان اور سیریا  آئل فیلڈ میں ملٹی نیشنل اسٹاف کے ساتھ کام کرکے کبھی بھی  احساس کمتری کا احساس نہیں ہوا -الله سے دعا گو ہوں سب کو ان جیسے استادوں کی رہنمایی حاصل ہو -کوشی والا سر کے لئے رب العزت سے دعا ہے کے انہے جنّت الفردوس میں بلند درجات عطا ہو آمین 

راغب احمد شیخ 

نیرول (نیی ممبئی )


कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें