جو بات کہے وہ کرے
سورہ صف میں الله فرماتا ہے "تم وہ کہتے کیوں ہو جو کرتے نہیں بچے ننھے پودوں کیطرح ہوتے ہیں ان میں احساس زممیداری جگانے کے لئے نصیحتیں کارگرثابت ہوتی ہیں لیکن اگر آپ خود سوشل میڈیا پر گھنٹوں برباد کر رہے ہیں اور بچوں کو سوشل میڈیا پر وقت برباد کرنے سے روک رہے ہیں ،تو آج کی جنریشن اتنی زہین ہیں جو ہر چیز پر غور کرتی ہیں خود کتابیں پڑھے خود نماز کی پابندی کرے گھر کے کام میں حصّہ لیں خود فاسٹ فوڈ سے دور رہے اور پھر بچوں کو بتایں کے کس طرح یہ چیزیں صحت کو برباد کرتی ہے اور ان چیزوں سےدوری بنا کر کتنے پیسوں کی بچت ہو سکتی ہیں - وقت کی پابندی کا احساس کریں اآپ خود روزانہ پابندگی سے مورننگ واک کر رہے ہیں تو انہں بھی اس بات کا احساس ہوگا کے صحت کے لئے یہ کتنا ضروری ہے
شگفتہ راغب شیخ
نیرول (نوی ممبئی )