शनिवार, 8 सितंबर 2018

khatme Qura'n


                                ختم قران
26 اگست 2018 بروز اتوار نیرول میں   12 سال 1 مہینے کے بعدایک نیئ تاریخ رقم کی گئ-قرآن کی تفسیر کا سلسلہ جو جولایئ 2006 سے مرکز فلاح نیرول میں شروع کیا گیا تھا اختتام کو پہنچا-کچھ لوگ  تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں –مرحوم صادق احمد،فاروق الزماں فیروز چوگلے  اورمغل صاحب  عرصہ تک تفسیر قرآن کا  سلسلہ جاری کرنے کے لیے تگ و دو میں لگے تھے-کبھی مغل صاحب کے گھر تفسیر ہوتی تو کبھی جان پہچان والوں کے کمپیوٹر کلاس میں کلاسس ختم ہونے کے بعد-جولایئ 2006 میں عالی جناب علی ایم شمسی صاحب جو مرکز فلاح کے صدر ہے ،کے ساتھ صلاح مشورے اور ان کی اجازت سے باقاعدہ تفسیر قرآن کا سلسلہ  مرکز فلاح کی آفس میں کوہ نور بلڈنگ کیے دو سرے فلور پرشروع کیا گیا-قرآن کے ایک رکوع کو لیا جاتا اور اس پر تفصیل سے گفتگو ہوتی-ابتدایئ شرکت کرنے والوں میں شمسی صاحب،بسم اللہ سر،مرحوم صادق صاحب جو پروگرام کوکنڈکٹ بھی کیا کرتے-فاروق الزماں ،یوسف نشاندار،عباس بھائی،مقیم وارثی جو اکثر ناشتہ کا بندوبست بھی کرتے-نثار صاحب جو اب الوا شفٹ ہوگئے،ظہیر صاحب،موڈک صاحب،نگر والا جو پڑوسی ہونے کے ناطے اکثر ناشتہ کرواتے-
ابتدا میں درس قرآن کی بڑی مخالفت کی گئی-‎یہاں تک کے لوگوں کو شریک ہونے سے روکا گیا-چیلنج کیا گیا تفسیر کا سلسلہ دو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتا-فاروق الزماں ، مرحوم صادق صاحب کے حوصلے بلند تھے-بقول اقبال
بادئ تند مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
تفسیر قرآن کو بند کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زرو لگایا گیا-تفسیر میں عالم کی شرکت نہ ہونے پر اعتراضات کئے گئے-حسن ندوی صاحب کی شمولیت کے بعد بھی یہ سلسلہ تھما نہیں-بقول شاعر "یہ بہانے ہیں دل دکھانے کے"
یہاں تک کہا گیا کے یہ تفسیر گمراہی کا باعث ہو سکتی ہے-12 سال سے تفسیر کا سلسلہ جاری ہے الحمدوللہ کوئی گمراہ نہیں ہوا-تفسیر میں شامل ہو نے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا،لوگ فیض یاب ہوتے رہے- "لوگ آتے گئے اور کارواں بڑھتا گیا" سال میں صرف ایکبار عید کی وجہ سے تفسیر نہیں ہوپائی-یہ اللہ کا کرم ہی تو ہے-
قرآن سے سائنس اور حالات حاضرہ کے مسائل کا حل مرحوم صادق بھئی اور فاروق الزماں کی سیر آمیز گفتگو سے حاصل ہوتا-ڈاکٹر شریف  کا ذکرواذکار اور روحانیت  کی طرف متوجہ کروانا-نوجوان عرفات نے قرآن مجید کی تشریح الگ انداز میں کر، ہم سب کو چونکا دیا-جناب دوھوکے صاحب نے ایک ‏غواص کی طرح قرآن کے روٹ ورڈس تک ہماری  شناسائی کروائی-عباسی صاحب،سید سرور علی،پروفیسر عرفان شاہد،ذید پٹیل،ڈاکٹر ظہیر صاحب سب سے ہم نے بہت کچھ سیکھا-شہزادخان صاحب کا تفسیر کا ایک انوکھا انداز دیکھا،تفسیر کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے چٹکلے،اپنے  ذاتی تجربات سنا کر محفل کو ذعفران زار کرنے کا فن انہیں ہی آتا ہے-مفتی کولپیکر کو بھی سنا-اشرف بھائی نے بھی کافی محنت کر تفسیر کے فن پر کافی معلومات جمع کرلی-2 منٹ کے سید صاحب کا ذکر کرنا نہ بھولونگا-کمال حسن ندوی صاحب کی شرکت سے تفسیر  میں چار چاند لگ کئے-
تفسیر کی محفلوں میں شریک ہوکر لگا کے زندگی کا ایک طویل عرصہ ہم نے لا حاصل باتوں میں ضائع کر دیا-بقول شاعر
زندگی سے یہی گلا ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
پچھلے 7 سالوں سے جناب نصرواللہ قاسم نے جس خوش اسلوبی سے اس درس قرآن کو اپنے دولت کدے پر منعقد کرواکے اس کا حق بھی ادا کر دیا-اللہ انہیں جزائے خیر دے،ان کے رزق میں برکت ہو-ان کے گھر میں قرآن پڑھنے سے برکتوں کا نزول ہو-حنا،عمار،انصار  پورے خاندان نے ، جس جوش خروش سے ان نیک کاموں میں شرکت کی قابل ستائش ہے-نیت کا اثر درس قرآن کی محفلوں میں نئے نئے لوگوں کی شرکت ،لوگوں کا ساتھ، قرآن کلاسس،کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے-اس درس کی روشنی پورے نیرول میں پھیل رہی ہے-جامع مسجد میں بھی پچھلے ایک برس سے فجر کے بعد تفسیر کا سلسلہ جاری ساری ہے-سنیچر کے روز جناب مشتاق پٹیل کے گھر تفسیر کا پروگرام ہوتا ہے-سیکٹر 23 ،نیرول ویسٹ میں بھی کئی عرصہ تک آصف بھائی اور ان کے گروپ کی کوششوں سے تفسیر قرآن ہوتی رہی-جو بھی ان کوششوں میں لگا ہے اللہ انہیں جزائے خیر عطا کرے-نیرول کی تاریخ جب بھی لکھی جائینگی ان کوششوں کا ذکر سنہری حرفوں میں لکھا جایئنگا-اور اللہ کے دربار میں اجر عظیم کے مستحق ہونگے-مرحوم صادق بھائی ،فاروق الزماں،قاسم بھائی کی کوششوں کو مد نظر رکھتے ،شعر نظر کر رہا ہوں
دعا دیتی ہیں راہیں آج تک مجھ آبلہ پا کو
میرے پیروں کی گلگاری بیابان سے چمن تک ہے
بقول فاروق الزماں قرآن کبھی ختم نہیں ہوتا،اگلے ہفتہ سےانشااللہ، اسی مقام پر تفسیر کا سلسلہ پھر نئے سرے سے شروع ہونگا-نوجوانان نیرول سے گزارش ہے کے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے-

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें