میکڈونلڈ آؤٹ لیٹ میں حلال کھانا نہیں ملتا
مکرمی
آج سی ووڈ مال نیرول میں مکڈونلڈ اوٹ لٹ میں چکن کا ایٹم آرڈر کیا تھا کھانے سے پہلے اسٹاف سے میں نے پوچھ لیا "کیا آپ کے یہاں حلال کھانا ملتا ہے -اس نے کہا جی نہیں -بعد میں سپروائزر سے پوچھنے پر اس نے بھی کہا کے حلال ٹیگ لگ کے نہیں آتا مجھے کھانا پھیکنا پڑا -پہلے مکڈونلڈ ہر آؤٹ لیٹ پر حلال لکھا ہوتا تھا -دو مہینے پہلے کینیڈا جانے کا اتفاق ہوا وہاں بھی مکڈونلڈ اوٹ لیٹس میں حلال کھانا مل رہا ہے اچانک ہندوستان میں تبدیلی کی کیوجہ سمجھ نہیں پایا
راغب احمد شیخ
نیرول (نوی ممبئی )