میرا پیام محبّت ہے جہاں تک پہونچے
مکرمی
سریش کمار مینگڈے نوی ممبئی ڈپٹی کمشنر (کرائم) نے پنویل میں آزادی کا امرت مہوتسو اور آپسی بھایئ چارہ عنوان پر اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کیا - موصوف اسلام کی اچھی معلومات رکھتے ہیں اور اکثر و بیشتر آپ کے اس موضوع پر خوبصورت ویڈیوز وائرل ہوتے رہتے ہیں جس میں وہ اسلام کے بنیادی اصولوں نماز روزہ اور محمّد رسول الله کی احادیث سنااتے ہیں
ہندوستان میں جس طرح نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش جارہی ہیں لوگوں کو ایک دوسرے سے دورکیا جا رہا ہے کچھ لوگ آج بھی ایسی مثالیں قیام کر رہے ہیں جو تاریخ کی کتابوں مے سنہری حروف میں لکھی جا سکتی ہے داراوے گاؤں نیرول نوی ممبئی میں گرووریہ بالا رام پاٹل اسکول جہاں مراٹھی ،انگریزی ،ہندی میڈیم سکول اور جونیئر کالج کے علاوہ ہوٹل مینجمنٹ کالج ،سپورٹ اکیڈمی بھی ہے بالا رام پاٹل جو اس سکول کے بانی تھے اور کارپو ریٹور سنیل پاٹل کے والد ہیں ان کی دلی خواہش اردو میڈیم سکول شروع کرنے کے تھی -الحسنات اردو اسکول کے بانی جناب رؤف خان نے جو عرصے سے جگه کی تلاش میں تھے بالا رام پاٹل صاحب سے ملاقات کی جنوری میں بالا رام پاٹل سکول میں پہلی سے ساتوی کلاس تک تین کمروں پر مشتمل کلاسز کا آغاز ہوگیا بالا رام پاٹل صاحب نے ٩٥ سالہ عمر اور علالت کے باوجود پروگرام مے شرکت کی اسکول شروع ہونے پر جو انکی دلی خواہش تھی خوشی کا اظہارکیا - اور آشیرواد بھی دیا -اردو میڈیم اسکول شروع ہونے کے دو مہینے بعد بالا رام پاٹل کا سورگ واس ١٦ مارچ ٢٠٢٢ کو ہوگیا لیکن اردو میڈیم اسکول اسکول کی شروعات اپنی زندگی میں دیکھ لی اور ٢٠٠ غریب اردو میڈیم میں پڑھنے والے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ گیا
جو اہل سیاست ہیں وہ اپنا کام جانے
میرا پیام محبت ہے جہاں تک پہنچے
راغب احمد شیخ
نیرول -نوی ممبئی
٩٨٩٢٣٦٩٢٣٣