پبلک ہیلتھ فاونڈیشن آف انڈیا،لنڈن اسکول آف
ہایجن اینڈ ٹروپکل میڈسن،یونیورسٹی آف واشنگٹن اسکول آف میڈسن کی کئی سالوں کی
تحقیقا ت کے بعد حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں-پچھلے 15 سالوں میں امریکہ میں
ہارٹ اٹیک سے اموات کے معاملوں میں ٪ 41 کمی آئی ہے اسی دوران ہندوستان میں ہارٹ
اٹیک سے مرنے والوں کی تعداد میں٪ 34 اضافہ ہوا ہے- امریکہ میں کئی سگریٹ کمپنیوں
کو سگریٹ پینے سےا موات واقع ہونے پر
اربوں ڈالرس کا ہرجانہ ادا کرنا پڑا- حکومت کی جانب سے عام لوگوں میں لنگ
کینسر کے تعلق سے awareness لایا
گیا –اسی وجہ سے وہاںسگریٹ پینے والوں کی
تعداد میں کمی واقع ہوئی –ہندوستان میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد تو بڑی ہے،ساتھ
ساتھ گٹکا ،تنباکو کھانے والوں کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے-شاید یہی وجہ ہے کے لنگ کینسر کا
مرض ہندوستان میں تیزی سے پھیلا ہے-امریکہ میں لوگوں نے فاسٹ فوڈ کھانے پر کنٹرول
کیا ہے یہی وجہ ہے کے وہاں ہائی کلسٹرول اور بی-پی کے مریضوں کی تعداد میں کمی
واقع ہوئی ہے اسی وجہ ہے وہاں ہارٹ اٹیک کے کیسس میں کمی ہوئی ہے-
ہندوستان میں فاسٹ
فوڈ،آلو کے چپس،تلی ہوئی اور مصالحہ دار کھانوں کی بھر مار ہے-ملٹی نیشنل کمپنیاں
ہر گلی ہر نکڑ پر دھڑے سے فاسٹ فوڈ ، پیزا ،برگر،چپس اور کولا کے آوٹ لیٹس کھولے
جارہے ہیں-اور منافع کمائے جا رہے ہیں-حکومت بھی آنکھ بند کئے ہے انہیں ٹیکس کی
صورت میں اربوں روپیئے مل رہے ہیں-
اپنے سر لے لی بلایئں امریکہ کی-